بھول جانا ممکن ہے
آج کی تحریر جو کہ ایک بہت ہی الگ سے موضوع پر لکھی جارہی ہے جس کا موضوع ہے کسی کو کیسا بھولا جائے ۔یا کسی کو بھول جانا ممکن ہے کیا ۔یہ ایک سوال تھا جو کہ سبھی سے پوچھا گیا ۔ اور سب نے الگ الگ اپنی اپنی سوچ کہ مطابق اس پر رائے دی کہ کیسی کو کیسے بھولا جائے ۔وہیں میں نے بھی اپنی سوچ کہ مطابق اور اپنے اندازے کے مطابق اس کا جواب کچھ اس طرح سے دیا ۔
میری ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں ہم جو کہتے نہ ہم کسی کو بھول نہیں سکتے
یہ ایک جھوٹ ہے پتا ہے کیوں کیونکہ ہم مرے ہوئے لوگوں کو چالیس دن سے زیادہ یاد نہیں رکھتے تو چھوڑ جانے والوں کو کیسے رکھیں ۔ لیکن ایسا بھی نہیں ہے ہاں بہت مشکل ہے کسی کو بھی بھول کر آگے بڑھنا۔ اپنی زندگی کو جینا مگر جینا تو پڑے گا نہ ۔ اور ہم بے وقوف جاہل لوگ ان کیلئے مر رہے ہوتے جو ہمیں چھوڑ جاتے ہیں پتا ہے قصور ہمارا بھی نہیں ہے کاش ہمارے معاشرے کے والدین اپنے بچوں کو وہ وقت وہ محبت دیتے تو آج بچے کسی دوسرے نامحرم کی محبت میں یوں خود کو اذیت نہ دیتے ۔ بے شک قرآن میں ہر چیز کا حل موجود ہے اور بے شک قرآن ہی ہماری آبدی اور عملی زندگی میں بہترین عملی نمونہ ہے سو لوگوں سے مشورہ لینے سے اچھا ہے خود کو اپنے رب کی طرف لے جائیں ۔نماز پڑھیں اپنے رب کا شکر ادا کریں ۔ اور کہیں اے میرے مالک توہی اس نامحرم کی محبت کو میرے دل سے نکال سکتا ہے یہ دنیا فانی ہے اور بے شک میرا رب ہماری ہر دعا سنتا ہے اور بے شک اس دنیا سے مشورے نہ کریں اپنے رب پر یقین کریں اور اس سے دعا کریں ۔اور اگر وہ تمہارے لیے بہتر ہوتا تو خدا کبھی اسے تم سے دور نہ کرتا شکر کرو پتا نہیں اس نے تمہیں کس مصیبت اور مشکل سے بچا لیا ہے
جزاک اللہ خیرا
تحریر :انو رائیٹس ✍️
اگر آپ کو میری یہ تحریر اچھی لگی ہو تو چند منٹ کا وقت نکال کر اپنی رائے کا اظہار کمینٹ باکس میں ضرور کر دیں اور اپنے دوست احباب اور خاندان والوں کیساتھ بھی شئیر کر دیں۔ اور ان تمام لوگوں کی مدد کر یں جس اس بات کا شکار ہیں کہ کسی کو کیسے بھولا جائے ۔
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
خطا ساری اگر حوا کی بیٹی کی ہے
تو پھر آدم کا بیٹا پاسدار کیوں نہیں
انو رائٹس
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
Thanks